ترک سرکاری کمپنی امریکا کو سبز چائے ایکسپورٹ کر نے کے لیے پُرعزم

390

انقرہ: ترکی میں چائے کی سرکاری کمپنی ٹی انٹرپرائزز ڈائریکٹوریٹ کے چیئرمین یوسف ضیا عالم کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ امریکہ کو سبز چائے کا پاوٗڈر برآمد کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی انٹرپرائزز ڈائریکٹوریٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ابتدائی طور پر گرین ٹی پاوٗڈر کے 10 ہزار باکسز امریکہ کو برآمد کئے جائیں گے،ڈیمانڈ آنے پر مزید چائے بھی ایکسپورٹ کی جائے گی۔

No photo description available.

یوسف ضیا عالم کا کہنا تھا کہ گرین ٹی پاوٗڈر کا کاروبار 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور پہلے سال چار ٹن چائے برآمد کی، 2020 میں ساڑھے چھ ٹن گرین ٹی پاوٗڈر ایکسپورٹ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی پاوٗڈر باکسز کو مزید پُرکشش بنا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ گاہکوں کی توجہ حاصل کی جا سکے، رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں 17 ہزار ٹن گرین ٹی پاوٗڈر مقامی اور عالمی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا۔

ضیا عالم نے کہا کہ گذشتہ سال ایک لاکھ 32 ہزار ٹن پروسیسڈ ٹی فروخت کی گئی تھی، اس سال توقع ہے کہ ایک لاکھ 35 ہزار ٹن پروسیسڈ ٹی فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔