پاک بحریہ کی کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن 21 اختتام پذیر

283

کراچی: پاک بحریہ کی کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن 2021کی اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ  پاک بحریہ کی کثیر الملکی میری ٹائم مشق کی اختتامی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے، جنہیں امن کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پا ک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی کثیر الملکی میری ٹائم مشق کی اختتامی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی   سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان  نے بھی شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ 7ویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن 6روز تک جاری رہیں،امن مشق 2021میں 40سے زائد ممالک شریک تھے۔