ضمنی الیکشن: سانگھڑ میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

568

کراچی: سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقے کے تمام 132 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جام شبیر علی 45 ہزار 240 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو نے 5 ہزار 230 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے حلقہ پی بی 20 پشین کے 105 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے آغا عزیز اللہ 12 ہزار ووٹ لے کر آگے جبکہ بی اے پی کے عصمت اللہ خان ترین 4 ہزار 83 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔