لاہور: دو غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کے بہانے لوٹ لیا گیا

437

لاہور: جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے2 شہریوں کو سرمایہ کاری کے بہانے بلا کرلاہور میں لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واردات سوئٹزر لینڈ کے اسٹیفن اور جرمنی کی ماریا سپاری کے ساتھ ہوئی، ایف آئی آر کے مطابق ملزم رانا عرفان نے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر لاہور بلایا، ملزم نے 3ساتھیوں کے ہمراہ دونوں غیر ملکیوں کو اغواکے بعد لوٹ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دونوں غیر ملکیوں سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سےزائد کے بٹ کوائن کرنسی اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائی جبکہ اسلحے کے زور پر6300یورو بھی لوٹ لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ ہونے والی واردات کا مقدمہ تھانا ریس کورس میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔