عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے

231

سکھر( نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف یونین کمیٹی 24کے نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز انصاف ہاؤس ملٹری روڈ پر تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی رہنما حاجی دیدار خان جتوئی نے یوسی 24کے صدر حمل خان خروس، سینئر نائب صدر حبیب الرحمن انصاری، نائب صدور میر محمد شیخ، طاہر علی سولنگی، محمد علی کھوکھر، جنرل سیکرٹری صفت سولنگی، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز نعمان علی، شجاعت علی سولنگی، عثمان میرانی، ریاض جتوئی، ظہیر الرحمن خروس، جوائنٹ سیکرٹریز شیر زمان جتوئی، عامر علی، اسد اللہ شجراع، شعبان علی، فنانس سیکرٹری عامر جتوئی اور پریس سیکرٹری اسماعیل میرانی سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر حاجی دیدار جتوئی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل کی سمت گامزن ہے، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، عمران خان کی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے، عوام کو جلد اس کے ثمرات ملیں گے، چوروں، ڈاکوؤں سے ملک کی لوٹی گئی دولت کا حساب ہوگا، کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، یہ نیا پاکستان ہے، چوروں ڈاکوؤں اور کرپٹ ٹولے کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یوسی 24کے عہدیداران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے علاقوں میں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے، عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائے۔