تیز رفتار کار کی رینجرز موبائل سے ٹکر ،ایک رینجرز اہلکار جاں بحق  ، 6 افراد شدید زخمی

542

کراچی: شاہ فیصل کالونی پل پر تیز رفتار کار اور  رینجرز موبائل میں تصادم،حادثہ میں ایک رینجرز اہلکار جاں بحق  جبکہ 2 رینجرز اہلکار سمیت 6 افراد  زخمی.

 تفصیلات کے مطابق ،رات کے وقت شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں شاہ فیصل کالونی پل پر ایک تیز رفتار کار  اور رینجرز موبائل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں  3 رینجرز اہلکار سمیت 6 افراد شدید  زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل  کردیا گیا  .

ایس ایچ او شرافی گوٹھ  عدیل شاہ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،جب رینجرز موبائل پیٹرولنگ میں مصروف تھی تب تیز رفتاری کے باعث کار بےقابو  ہوکر رینجرز موبائل  کے پیچھے سے جاکر ٹکراگئی.

انہوں  نے مزید بتایا کہ حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے ایک رینجرز اہلکار  دوران علاج  دم توڑ گیا جس کی شناخت  حوالدار طفیل کے نام  سے ہوئی ہے ،اور تصادم کے نتیجے میں کار اور  رینجرز موبائل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حادثہ  سے متعلق  مزید   معلومات اکٹھی کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں.