بھارتی حکام کی 2 بہنوں کو پاسپورٹ نہ دینے کی عجیب دلیل

816

ہریانہ کی ایک لڑکی اور اس کی بہن کو متعلقہ حکام نے پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ بہنیں نیپالی لگتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بہنوں نے حکام کی اس عجیب و غریب رویے کیخلاف ہریانہ کابینہ کے وزیر انیل وج کو خط لکھا دیا ہے۔ بہنوں نے کہا کہ جب ہم چندی گڑھ کے پاسپورٹ آفس گئے تو انہوں نے ہمارے چہرے دیکھے اور لکھا کہ ہم نیپالی ہیں۔

پاسپورٹ اتھارٹی کی دستاویزات پر لکھا گیا کہ درخواست دہندہگان نیپالی لگتے ہیں۔

امبالا کے ڈپٹی کمشنر اشوک شرما نے کہا بھگت بہادر نامی ایک شخص اپنی بیٹیوں سنتوش اور ہینا کے ساتھ پاسپورٹ کے لئے پاسپورٹ آفس چندی گڑھ گیا تھا۔ وہاں حکام نے پاسپورٹ دینے سے انکار کیا اور لکھا کہ درخواست دہندگان نیپالی لگتے ہیں۔