سیاسی  شہرت کے لیے عطا اللہ تارڑ نے گرفتاری کا ڈرامہ کیا، فردوس عاشق

524

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی  شہرت کے لیے سیاسی اداکار نے گرفتاری کا ڈرامہ کیا،سیاسی اداکار میڈیا کوریج کے لیے خود موبائیل میں بیٹھ گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے ن لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کی گرفتار ی کے بعد رہا ئی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عطارتارڑ اور عابد رضا  سمیت کارکنان نے افراتفری پھیلائی،عطااللہ تارڑ نے گیدڑ کا کردار ادا کیا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پولیس کو عابد رضا کی گاڑی میں اسلحہ کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے کارروائی کی،ڈسکہ اور وزیرآباد میں ن لیگ ووٹوں کی خریدوفروخت کررہی ہے۔