ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

731

اسلام آباد:وفاقی  دارالحکومت ،راولپنڈی اورلاہورسمیت   ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کی شدت 6.4ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ 80کلو میٹر کی گہرائی میں آیا،زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا، بھارت اور افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پشاور اور مردان کے اطراف بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔

زلزلے کے جھٹکے ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ ، کوہاٹ اور شمالی وزیرستان میں بھی محسوس کیے گئے، گلگت، مظفرآباد، آزاد کشمیر، خیبر اور ہری پور میں بھی زلزلے کے جھکے محسوس کیے گئے ہیں۔

جن علاقوں میں زلزلے محسوس کیے گئے ہیں اُن میں سوات، دیر ، بنو، ہنگو، شیخو پورہ ، فیصل آباد، ننکانہ ، پتو، وہاڑی ، احمد پور شرقیہ، مانسہرہ ، بٹ گرام، میرانشاہ، کرک، مروت، جہلم ، سیالکوٹ، جھنگ،میانوالی،چیچہ وطنی، قصور، چونیا، کےعلاقے شامل ہیں۔