پاکستان سپر لیگ 6کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

346

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 6کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جس کی تیاریاں اب عروج پر پہنچ چکی ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سلیف آئسولیشن میں چلی گئی، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے بھی آفیشلز کی طرف سے از خود قرنطینہ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پہلا ٹیسٹ خود کرانا ہوگا، ہوٹل میں دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پرکرکٹرز و آفیشلز کے لیے 3دن کا قرنطینہ لازمی ہے، جس کے بعد وہ بائیو سیکور ببل میں داخل ہوجائیں گے، ایونٹ کے لیے ٹیموں کی پریکٹس کا سلسلہ پیر سے شروع ہورہا ہے، نیشنل اسٹیڈیم، اس سے ملحقہ حنیف محمد ریجنل ہائی پر فارمنس سینٹر اورمعین خان کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کا اہتمام کیا جائے گا۔ پی ایس ایل میں غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز کی آمد کا آغازہو گیا ہے،دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹسمین چیڈوک والٹن سب سے پہلے کراچی پہنچیں گے۔