پی ایس ایل 6کائونٹ ڈائون شروع،12فٹ بلند ٹرافی نصب

442

لاہور(نمائندہ خصوصی) پی ایس ایل 6کی تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا جب کہ لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹرافی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔لاہور کے لبرٹی گول چکرپر پی ایس ایل کی تشہیری مہم کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چاروں جانب سنہری روشنیوں نے رات میں دن کا سماں پیدا کرکے تقریب کو شاندار بنا دیا۔پی ایس ایل 6 کے حوالے سے تقریب میں 12فٹ بلند ٹرافی کی ڈمی چوراہے پر نصب کردی گئی ہے،ایک کٹ آئوٹ میں بابر اعظم لاوڈ اسپیکر پکڑ کر پی ایس ایل کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی، سرفرازاحمد، شاداب خان اور وہاب ریاض کی بھی بڑی تصاویر موجود ہیں، مینار پاکستان، قائد اعظم کا مزار، باب خیبر، قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت کے ماڈلز بھی راہگیروں کی توجہ حاصل کررہے ہیں جب کہ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پی ایس ایل کا آفیشل گانا بجانے کے ساتھ آتش بازی بھی کی گئی۔چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے مختصر خطاب بھی کیا۔