دنیا میں کورونا بےقابو ، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری

373

جنیوا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں ہے اور اس موذی وباء سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 79 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 67 ہزار 355 ہوگئ ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ79 لاکھ 50 ہزار 667 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 67 ہزار 355 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 54 لاکھ 62 ہزار 329 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 485 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 99 لاکھ 13 ہزار 955 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 83 ہزار 200 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 97 ہزار 214 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 95 لاکھ 86 ہزار 691 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 21 ہزار 18 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 78 لاکھ 27 ہزار 323 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 55 ہزار 399 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 71 ہزار 60 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 34 ہزار 945 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 96 لاکھ 62 ہزار 305 تک جا پہنچی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 78 ہزار 687 ہو گئیں جس  کے بعد مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 27 ہزار 748 ہو چکی ہے جبکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 851 ہو گئی اور کیسز کی تعداد 39 لاکھ 85 ہزار 161 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 80 ہزار 443 ہو چکی ہے جہاں اس کے اب تک کل کیسز 33 لاکھ 85 ہزار 622 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 63 ہزار 704 ہو گئیں اور اب تک اس کے 30 لاکھ 23 ہزار 601 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 92 ہزار 338 ہو گئی  جس کےبعد کل کیسز 26 لاکھ 68 ہزار 266 ہو گئی جبکہ  ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 27 ہزار 93 تک جا پہنچی ہیں اور کورونا وائرس کے کیسز 25 لاکھ 56 ہزار 837 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 63 ہزار 979 زندگیاں نگِل چکا ہے اور اب تک اس کے 23 لاکھ 11 ہزار 297 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ  سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 415 رپورٹ ہوئی ہیں تاہم مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 356 تک جا پہنچی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق ایک ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 736 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 502 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئےتاہم اس بیماری سے 2 ہزار 732 مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 185 ہو گئی ہے اورکُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہو چکی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 452 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک کُل 83 لاکھ 25 ہزار 543 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 30 ہزار 225 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 16 ہزار 683 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔