مسلح افواج خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، عسکری قیادت

448

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سربراہی میں اجلاس  منعقد ہوا ، جس میں کشمیر سمیت خطے کی جیو اسٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تینوافواج کے سربراہوں نے شرکت کی،خطے میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں  اورمسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی قبضے کا  بھی جائزہ لیا گیا،شرکاء نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ، مسلح افواج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اورہرچیلنج کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شرکاء نے ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی قومی خدمات کو سراہا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ این سی او سی کا قیام لانے کا مقصد کرونا پر قابو پانا تھا۔