اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی اسیر کا مکان مسمار

527
جنین: اسیر کا مکان مسمار کرنے کی کارروائی کے دوران قابض صہیونی فوجی فلسطینی نوجوان کو دبوچ کر لے جارہے ہیں‘ خاتون چھڑانے کی کوشش کررہی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے مغربی گاؤں طورہ میں اسیر محمد کبہا کا مکان مسمار کردیا۔ قابض فوج نے بدھ کے روز گاؤں پر دھاوا بولا اور اسیر کا مکان مسمار کرنا شروع کردیا۔ اس دوران فلسطینیوں نے مزاحمت، جس پر اسرائیلی فوج نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ محمد کبہا پر چند ہفتے قبل ایک یہودی آبادکار کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ دوسری جانب صہیونی اہل کاروں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف علاقوں پر چھاپوں کے دوران کئی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے افراد میں جنین میں حماس کے ایک رہنما بھی شامل ہیں۔