پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

273

لاہور: تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے مہمان ٹیم کے کپتان ہینرک کلاسن نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی ‏دعوت دی ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھاکہ دوسری اننگز میں ڈیو فیکٹر ہو گا، کوشش ہے اچھا ٹوٹل ‏دیں اوردفاع کریں۔

انہوں نے کہا کہ دو اہم بولر نہیں، نئےلڑکوں کیلئےموقع ہے، موقع پر اہم فیصلے کرنے ہوتے ہیں، غصے پر قابو ‏کرنا ہوتاہے۔بابراعظم نے بتایا کہ میں اور رضوان اوپن کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم میں کپتان بابراعظم ، محمد رضوان ، حیدر علی، افتخار احمد، حسین طلعت ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف، عثمان قادر ،محمد نواز، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی  شامل ہیں۔