حوثی باغیوں کا سعودی ائیرپورٹ پر حملہ

899

ریاض: سعودی عرب کےابھا ایئرپورٹ پر یمن کے حوثی باغیوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے میں آگ لگ گئی، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا، جس ‏کے نتیجے میں ایک سویلین طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جسے فوری کارروائی کر کے بجھا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھا ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش جنگی جرم ہے، جس نے شہری مسافروں کی جان کو خطرہ میں ڈالا ہے۔

کرنل ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ شہریوں کو حوثیوں کے خطرات سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ حملہ آوروں کو سخت جوابی کارروائی دیں گے، انہوں نے کہا کہ حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ  ائیر پورٹ پر حملہ ابھا ائیرپورٹ پر حملہ ان کی جانب سے کیا گیا ہے،انہوں نے دعوی کیا کہ حملے میں چار حوثی ڈرون استعمال کیے گئے۔

اس سے قبل جون 2019 میں  ابھاء کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر راکٹ فائر کیے تھے،جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوئے۔