نامور مصنف ڈاکٹر معین الدین عقیل نےاردو ادیب کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

923

پاکستان کے نامور مصنف اور اردو  ادب کے اسکالر پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل اور ہندوستان کے نامور اردو نقاد و اسکالر پروفیسر ڈاکٹر شمیم ​​حنفی نے  اردو ادب کے فروغ کے لیے بین  الاقوامی ایوارڈ برائے ‘جوبلی علمی فروغ اردو ادیب ایوارڈز’ 2021 اپنے نام کر لیے۔

سالانہ ایوارڈ 1996 میں عالمی شہرت یافتہ قطر میں مقیم اردو ادبی تنظیم مجلس فروغ اردو ادیب (ایم ایف یو اے) نے شروع کیا تھا۔

یہ ایوارڈز رواں سال اکتوبر یا نومبر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں فاتحین کو پیش کیا جائے گا جس کی منظوری وزارت کھیل وثقافت سے مشروط ہے۔

 اس ایوارڈ میں ہر ایک جیتنے والے کے لئے ایک لاکھ 50 ہزار روپے نقد انعام اور ایک طلائی تمغہ ہے۔ یہ ہر سال اردو زبان اور ادب کے فروغ میں پاکستان اور ہندوستان سے ایک ایک فرد کو دیا جاتا ہے۔

مجلس کے چیئرمین محمد عتیق کا کہنا ہے کہ ایوارڈ یافتہ افراد کو نئی دہلی اور لاہور میں اردو کے نامور اسکالرز پر مشتمل دو آزاد پینلز نے متفقہ طور پرآن لائن  منتخب کیا۔