ہیٹی میں مظاہروں کے دوران صحافیوں پر فائرنگ‘ 2 نمایندے ہلاک

498
ہیٹی: حکومت مخالف احتجاج کے دوران مظاہرین امریکی پرچم نذرِآتش کررہے ہیں‘ پولیس نوجوانوں کو گرفتار کرکے لے جارہی ہے

پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) لاطینی امریکی ملک ہیٹی میں صدر جووینیل موئزے کے خلاف مظاہروں کی رپورٹنگ کے دوران فائرنگ سے 2 صحافی ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گولیاں مظاہرین نے چلائی تھیں یا صحافی پولیس کی گولیوں سے ہلاک ہوئے۔ پیر کے روز ہیٹی میں عدالت عظمیٰ کے جج اور پولیس افسران سمیت 23 افراد کو حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس دوران مبینہ طور پر زیر حراست افراد کے پاس سے اسلحہ، بارودی مواد اور رقم بھی برآمد ہوئی تھی۔