سرکاری ملازمین کا احتجاج: جماعت اسلامی نے حمایت کا اعلان کردیا

506

جماعت اسلامی پاکستان نے اسلام آباد میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تنخواہوں کا مطالبہ کرنے والے سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے۔