‘ترک شہریوں کیلیے بغیر ویزہ یورپ کی سیاحت کا وعدہ پورا کیا جائے’

479

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی یورپی یونین سے تعلقات میں مفید پیش رفتوں کا عزم رکھتا ہےاور امید ہے یورپی یونین سے آئندہ ماہ تکنیکی مذاکرات کا آغاز ہوجائے گا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان اور جرمن چانسلرانگیلا مرکل کے مابین ویڈیوکانفرنس پر بات چیت ہوئی جس میں ترک جرمن تعلقات میں فروغ، یورپی یونین تعلقات اور دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ یورپی یونین کا ترکی سے منصفانہ اور تعمیراتی موقف اپنایا جانا دوطرفہ مفادات میں ہوگاضرورت اس بات کی ہے کہ ترک شہریوں کیلیے بغیر ویزہ یورپ کی سیاحت کا وعدہ پورا کیا جائے۔

دوسری جانب جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس میں جرمن چانسلر نے مشرقی بحیرہ روم کے حوالے سے حالیہ پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔