پیپلزپارٹی کا صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

469

پیپلزپارٹی نے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کا بھی اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سیکریٹری جنرل نیئر حسین  بخاری کو ٹیلیفون کیا میں بلاول بھٹو اور  نیئر حسین  بخاری نے  ریفرنس اور آرڈیننس کے معاملے پر مشاورت مکمل کی۔

نیئر حسین  بخاری  نے کہا کہ  پیپلزپارٹی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس میں فریق بنے گی، پیپلزپارٹی اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے آرڈیننس کے خلاف ہر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ جمیعت علماء اسلام نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس2021 کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ زیرسماعت مقدمے میں آرڈیننس کا اجراپارلیمنٹ، آئین اورقانون کو نیچا دکھانےکےمترادف ہے حکومت نےآرڈیننس جاری کرکےالیکشن کمیشن کےآئینی اختیارات استعمال کرنےکی کوشش کی، آرڈیننس جاری کرکے حکومت نے آئین کو روند ڈالا،  حکومت نے آرڈیننس جاری کرکے پارلیمنٹ اور عدلیہ کے اختیارات کو پامال کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کو فی الفور کالعدم قرار دیا جائے اور سپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی قرار دے کر خارج کرے۔