پاکستان ہاکی فیڈریشن: ٹریننگ کیمپ کا آغاز 12 فروری سے ہوگا

795

کراچی: ( رپورٹ : وزیر علی قادری) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جونئیر فٹنس ٹریننگ کیمپ کا آغاز ۱۲ فروری سے  ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ کی ہدایات کے مطابق جونیئر ہاکی ٹیم کےہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم کی زیر نگرانی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ٹریننگ کیمپ 12 فروری تا 24 فروری عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا۔

جس میں رانا وحید (واپڈا), معین شکیل(سوئی سدرن), غضنفر علی(سوئی سدرن), وقار علی گول کیپر (واپڈا), محسن خان(ایئرفورس), عمیر(ماڑی پیٹرولیم), عقیل(ماڑی پیٹرولیم) , عبداللہ گول کیپر(ماڑی پیٹرولیم), رمضان خان(واپڈا), محب اللہ(واپڈا), مرتضی یعقوب (ماڑی پیٹرولیم), محمد انجم(واپڈا), حنان شاہد(لاہور) , علی رضا (فیصل آباد) شامل ہیں.جبکہ جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم(کسٹم) ,کوچ اولمپیئن سمیر حسین(ایئرفورس) اور ویڈیو انالسٹ کے فرائض ابوزر امراؤ(نیشنل بینک) سر انجام دیں گے۔