کے الیکٹرک کی نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

1152

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )سے بجلی 3 روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک  کی جانب سے 7 ماہ کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں نیپرا کو قیمتوں میں ردوبدل   کی درخواست  دی ہے، جس میں  4 ماہ  کے لیے بجلی مہنگی  جبکہ 3 ماہ  کے لیے سستی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں جولائی،اگست،ستمبر اور اکتوبر 2020 کے  لیے بجلی 3 روپے 23 پیسے مہنگی کرنے  جبکہ  جون،نومبر اور دسمبر 2020  کے لیے بجلی ایک روپے 52 پیسےسستی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپریل سے جون 2020  کے لیے بجلی 3 روپے 91 پیسے سستی، جولائی تا دسمبر 2020 کے لیے بجلی 3 روپے 79 پیسے مہنگی  کرنے کی درخواست کی  گئی ہے،نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 23 فروری کو سماعت کرے گا۔