جاپان: آبدوز تجارتی جہاز سے ٹکرا گئی

585

جاپانی آبدوز ایک تجارتی جہاز سے اُس وقت ٹکرا گئی جب وہ بحر الکاہل کے ساحل پر لنگ انداز ہونے والی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کی سوریو آبدوز کے عملے کے تین ارکان کو معمولی چوٹیں آئیں۔ یہ حادثہ جنوبی جاپان کے مرکزی جزیرے شیکوکو کے قریب پیش آیا۔
سوریو آبدوز جو 2009 میں جاپانی نیوی میں شامل کی گئی تھی۔ ڈیزل بجلی سے چلنے والی آبدوزوں میں پہلی آبدوز ہے۔ یہ تقریبا 3،000 ٹن پانی کو سرکانے کی طاقت رکھتی ہے اور اس کا عملہ 65 کے قریب ہے۔
وزارت دفاع نے کہا کہ آبدوز میں موجود مواصلاتی آلات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ وزیر دفاع نوبیو کیشی نے کہا کہ سوریو آبدوز نے پانی کی سطح کے اوپر آتے وقت جہاز کی خارجی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔