ایران: کرپٹ عہدیدار کی ‘بےعزتی’ کرنے پر صحافی کو قید

370

تہران: ایک ایرانی صحافی کو کرپٹ حکومتی عہددیدار کی ‘بےعزتی’ کرنے پر تہران فوجداری عدالت نے تین سال قید ، 74 کوڑے ، جرمانہ ، اور مدعی سے معافی مانگنے کی سزا سنائی ہے۔

ہیومن رائٹس نیوز ایجنسی کے مطابق صحافی فریبورز قلنتری پر ایران کے پہلے نائب صدر اسحاق جہانگیری کے بھائی مہدی جہانگیری کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مہدی جہانگیری نے صحافی پر ایک مضمون لکھنے کے حوالے سے الزام لگایا ہے جس میں صحافی نے مدعی کی مالی بدعنوانیوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ قلنتری پر جہانگیری کی توہین کرنے اور ان کے متعلق جھوٹ کی اشاعت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مہدی جہانگیری کو عدالت نے کرنسی اسمگلنگ بدعنوانی کے الزام میں سزائی تھی جس کے جرم میں وہ 2 سال قید میں گزار کر آچکے ہیں۔