اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کرنے والے وکلا کے خلاف مقدمہ درج

415

اسلام آباد: پولیس نے پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت پر دھاوا بولتے ہوئے توڑ پھوڑ کرنے والے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا.

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والے تمام وکلا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئ ہے،اور اس واقعے  میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں.

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ احتجاج میں ملوث 21 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،اور جرم ثابت ہونے پر ان کے خلاف  توہین عدالت کی کاروائی بھی کی جائے گی.

جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد  بار کونسل (آئی بی سی) کو احتجاج میں ملوث ہونے والے تمام وکلا کا لائسنس منسوخ کرنے کے لئے ریفرینس بھیج دیا گیا ہے.

یاد رہے کہ کیپیٹل ڈیولپمینٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)  نے اتوار کے روز اسلام آباد دسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وکلا کے غیر قانونی طور پر قائم تمام چیمبرز کو مسمار کردیا تھا جس پر وکلا کی نے پیر کے روز ہائی کورٹ پر دھاوا بولتے ہوئے وہاں توڑ پھوڑ کی اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دفتر کے باہر نعرے بازی بھی کی.