بھارت: 2 دہائیوں سے مساجد میں قرآنی آیات کا خطاط ایک ہندو

1106

ہندوستان کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو انیل کمار چوہان مساجد میں قرآنی آیات لکھنے کا جنون رکھتے ہیں۔ انیل 20 سے زائد سالوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔

وہ ہندوستان میں حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقے چارمینار کے قریب ایک گلی حسینی عالم میں ایک چھوٹی ورکشاپ کے مالک ہیں۔ وہ ہندی ، انگریزی ، اردو اور تلگو میں سائن بورڈ بھی لکھتے ہیں۔

انہوں نے 25 سال پہلے خطاطی کا آغاز کیا تھا۔ وہ مالی تنگی کی وجہ سے اپنی تعلیم کو جاری نہیں رکھ پائے لہذا انہوں نے اپنی گزر اوقات کے لئے خطاطی شروع کردی۔

انیل کمار چوہان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی اس وقت بہتر ہوگئی جب انہیں کشن باغ میں مسجد نور میں قرآنی آیات پینٹ کرنے کا موقع ملا۔ اور اب تک وہ جامع نظامیہ سمیت 150 مساجد میں قرآنی آیات پینٹ کرچکے ہیں۔