مراکش میں زیرزمین فیکٹری میں پانی بھرنے سے 28 افراد ہلاک

377

مراکش میں زیر زمین فیکٹری میں سیلابی پانی جانے کے باعث 7 خواتین سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مراکشی حکام کے مطابق بارش کے باعث زیرزمین فیکٹری میں 3 میٹر تک پانی بھرگیا تھا جس کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا جبکہ فیکٹری سے 24 لاشیں اور 10 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹری تانگیر شہر کے ایک گھر میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمارت کے تہہ خانے میں لوگ کام کر رہے تھے، سرکاری حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 20 سے 40 کے درمیان ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں مراکش شدید بارشوں کا سامنا کر رہا ہے۔