روس پر نئی پابندیاں لگ سکتی ہیں‘ یورپی یونین کا انتباہ

415
ماسکو: جوزف بوریل دورۂ روس کے دوران وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کررہے ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث ماسکو کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی کے ہائی کمشنر جوزف بوریل نے کہا کہ روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناولنی کی حراست اور احتجاجی مظاہروں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے باعث کریملن سے تعلقات خراب ہوچکے ہیں۔