وہیل مچھلی کی نئی نسل دریافت

407

میکسیکو میں شمال مشرقی خلیج میں جینیاتی تجزیہ کاروں اور وہیلوں کے محققین نے وہیل کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے۔

لینسی ول کوکس جو امریکی نیشنل بحراتی اور ماحولیاتی انتظامیہ میں جینیاتی ماہر ہیں، نے اس نئی نسل کو مزید تفصیل سے اسٹڈی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اپنے کیریئر میں ایک نئی نوع کی وہیل کی کھوج کروں گی۔ یہ ایک بہت ہی دلچسپ دریافت ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق ان کی آبادی کا تخمینہ 100 سے بھی کم ہے۔ اس نسئی نسل کی وہیل کو ڈیل رائس محقق کے نام پر رائس وہیل کا نام دیا گیا ہے۔ عام طور پر یہ وہیل مچھلی دکھائی نہیں دیتی یہاں تک کہ خلیج میکسیکو میں بھی نہیں جسے ان کا گھر کہا جاتا ہے۔

محققین طویل عرصے سے جانتے تھے کہ خلیج میکسیکو میں یہ وہیل باقی عام وہیلوں سے مختلف ہے تاہم انہیں یقین نہیں تھا کہ یہ ایک نئی نسل ہے۔ باقی وہیل مچھلیاں ساحل کے قریب اپنی خوراک تلاش کرتی ہیں جبکہ یہ وہیل سمندری زمین پر تلاش کرتی ہیں۔