سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، ناقص پالیسی سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا، قمر راجپر

215

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ سندھ کے سینئر نائب صدر قمر راجپر نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں سلیکٹر کو سوچنا پڑے گا کہ ایک نااہل ناکام غیر سنجیدہ شخص کو پاکستان کا وزیر اعظم بناکر قائد اعظم کی امانت کو غیر محفوظ کردیا ہے، کشمیر پالیسی کو تبدیل کرکے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا ہے، غیر سنجیدہ بیانات دے کر ثابت کردیا گیا کہ ملک میں غیر ذمے دار نااہل شخص کو مسلط کیا گیا ہے۔