بڑھتی مہنگائی کے باعث مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہورہاہے، یوسف لغاری

214

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مساوات پارٹی پاکستان کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روز گاری اور بے امنی کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر محمد یوسف لعاری‘ زینب بھٹی‘ رشید کھوڑو‘ ماجد گوہر ودیگر نے کہاکہ ملک میں ہر روز مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، امن وامان قائم ہونے کے باعث مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہورہاہے جبکہ کنی لوگ بے روز گاری اور معاشی پریشانی سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشیاں کرچکے ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری اقدامات کرتے ہوئے مہنگائی بے روز گاری پر قابو پائے ۔