مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے، قوم بھارت کیخلاف تیار ہے، خالد قادری

169

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سماجی رہنما محمد خالد قادری نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے اور پوری قوم بھارت کے خلاف تیار کھڑی ہے اقوام متحدہ مسئلہ کا فوری حل نکالے تاکہ خطرے میں امن وامان کی فضا برقرار رہے، سیکڑوں خواتین کی عصمت دری کی گئی، ہزاروں لوگوں کو معذور اور شہید کردیا گیا، معصوم بچے غذا سے محروم ہیں انسانی حقوق کے ٹھکیدار عالمی طاقتیں اس بھارتی ظلم وستم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔