حیدر آباد، موٹرسائیکل چور گروہ کے 2 کارندے گرفتار

270

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حسین آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گروہ کے 2 کارندے مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ سمیت گرفتارتھانہ حسین آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے روبینہ اسکول یونٹ نمبر 2 لطیف آباد کے قریب سے موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان بنام شہمیر ولد محمد غیور قائمخانی اور عمیر عرف عنو ولد جمیل شیخ کو 1 عدد ریوالور مع راؤنڈز سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ حسین آباد کی حدود سے چوری شدہ ہے جس کا مقدمہ مالک بنام شوال ولد محمد اقبال مغل کی مدعیت میں 15/2021 ریز دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ حسین آباد میں درج ہے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ حسین آباد میں سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔