مولانا حزب اللہ جکھرو کی ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی سے ملاقات

301

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے روح رواں منتظم ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے مولانا جکھرو کو گمس کی طبی خدمات اور مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کا شمار ملک کے اہم اسپتال میں ہوتا ہے جہاں جگر کی پیوندکاری بھی کی جارہی ہے۔ سندھ بلوچستان سمیت ملک بھر سے مریض استفادہ کررہے ہیں۔ مولانا حزب اللہ جکھرو نے صحت کے شعبے میں ان کی طبی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی ایک انسان دوست، نیک جذبہ رکھنے والے انسان ہیں، اللہ پاک ان کی انسانیت کے لیے خدمات کو قبول فرمائے۔