پاکستان کسی جنرل نہیں نے مزدور رہنما محمد علی جناح نے حاصل کیا

255

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب جنیدی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کسی جنرل نہیں نے ایک مزدور رہنما محمد علی جناح نے حاصل کیا تھا ملک میں سب سے زیادہ جمہوریت کی ضرورت مزدور طبقے کو ہے ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں مزدوروں کے مسائل پر خاص طور پر بات کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے مزدروں کے لیے مقرر کم از کم اجرت ساڑھے 17ہزار روپے پر نجی فیکٹریوں میں عمل نہیں کیاجارہاہے فیکٹری مالکان یہ انتہائی کم تنخواہ بھی ادا نہیں کررہے انہوںنے کہاکہ ملک میں 6 کروڑ75لاکھ سے زائد دہاڑی دار مزدور طبقہ ہے جس میں پورے ملک میں فقط27لاکھ مزدور رجسٹر ہیں اور سندھ میں ان کی تعداد صرف سات لاکھ ہے جو کہ بدیانتی اور مزدور دشمنی ہے انہوںنے کہاکہ ضیاء الحق کے دور میں مزدروں نے جھوٹے مقدمات میں جیلیں کاٹی ہیں، جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی میں محنت کشوں کا لہو شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے ہزاروں مزدوروں کو بے روزگار کردیا اور ہزاروں کو بے روز گار کرنے کی تیار کی جارہی ہیں اسٹیل مل کی19ہزار ایکٹر زمین ہڑپ کرنے کی تیاری کی جارہی ہیں ‘ اسٹیل مل‘ ریلوے ‘ واپڈا کی نجکاری نشانے پر ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں پی ڈی ایم کا جلسہ ملک میں مزدور راج بحال کرنے کی امید ہے اور پی ڈی ایم کے جلسہ عوام کی آواز بنے گا۔