و اپڈا کو مزدوروں نے نہیں کرپٹ انتظامیہ نے تباہ کیا ، خالد محمود

194

فیصل آباد (آئی این پی) مرکزی رہنما ریلوے پریم یونین خالد محمود چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کودوسال میںاپنے منشور پر عمل کرسکی اورو نہ لیبر پالیسی بناسکی، واپڈا کو مزدوروں نے نہیں کرپٹ حکومتی انتظامیہ نے تباہ کیا، خسارے میں چلنے والے اداروں کو بحا ل کرنا حکومت کا کام ہے، حکمران قومی اداروں کو فروخت کرکے اپنے منظو ر نظر لوگوں کو نوازنا چاہتے ہیں مزدوروں کے حقوق کے لیے ہرجگہ آواز اٹھائیں گے پریم یونین قومی اداروں کی بندر بانٹ نہیں ہونے دے گی ریلوے پی آئی اے اگر ادارے خسارے میں ہیں تو اس کا حل یہ نہیں کہ ان کو بیچ دیا جائے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے ظالم جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کوملک کے غریب عوام کے مسائل کا نہ احساس ہے اور نہ ہی وہ ان مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں جھونپڑیوں میں رہنے والوں کو حقوق سے محروم رکھا گیا تو وہ بنگلوں میں رہنے والوں کو بھی چین سے نہیں رہنے دیں گے ملک میں جو خوشحالی نظر آتی ہے تو اس کی وجہ مزدوروں کی دن رات کی محنت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے منافع بخش اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تھا تو ملک بھر سے مزدور اسلام آباد کا رخ کر لیں گے،حکومتی خسارہ پورا کرنے کے لیے قومی اداروں کو نج کاری کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔