راولپنڈی ٹیسٹ: ایک وکٹ کے نقصان پر جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

473

راولپنڈی (سید وزیر علی قادری): پاکستان کے دیے گئے ہدف 370 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم جنوبی افریقا نے چائے کے وقفہ پر 10 اوورز کے اختتام پر37رنز بنائے تھے اور ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا اور پہلی وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے اپنی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ، ماارکرم 14 رنز اور سوسن 4رنز پر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ڈین الگر 17 زنز پر شہاہین شاہ کی بولنگ پر کیچ ہوگئے، اس طرح جنوبی افریقا کو 223رنز درکار ہیں آور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگ میں 298 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اب  جنوبی افریقا کو پنڈی ٹیسٹ جیتنے کیلئے  370 رنز کا ہدف ملا ہے جبکہ  ٹیسٹ کے چوتھے روز وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے مشکل وکٹ پر ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی اور وہ 115 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

خیال رہے پنڈی میں چوتھے روز ٹریفک معمول کے مطابق رہا تاہم اسٹیڈیم کے اطرافِ میں سیکورٹی اہلکاروں نے اسٹیڈیم کو حصار میں لیا ہوا تھا اور پیدل چلنے کی بھی ممانعت تھی جبکہ اتوار کو تعطیل کی وجہِ سے عوام کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور میٹرو سروس بھی چلتی رہی۔