مریم نواز کی صاحبزادی حادثے میں زخمی، آئی سی یو منتقل

567

لاہور:پاکستان مسلم لیگ( ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئی ہیں اور انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی بڑی بیٹی مہرالنسا کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے، اور ان کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے۔ مہرالنساءاس وقت آئی سی یو میں ہیں تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہرالنسا کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے اور وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع پر مریم نواز نے حیدرآباد روانگی منسوخ کر دی ہے۔