مولانا فضل الرحمن، مریم نواز ملاقات‘ لانگ مارچ پر گفتگو

140

اسلام آباد (آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی مریم نواز سے اہم ملاقات ہوئی‘ لانگ مارچ کے طریقہ کار، دورانیے پر گفتگو کی گئی‘ لانگ مارچ سے متعلق تمام تجاویز کا اسٹیرنگ کمیٹی میں جائزہ لیکر حتمی فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے کے بعد پہلا پڑاؤ فیض آباد میں ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے سینیٹ الیکشن میں مشترکہ امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پہلے پنجاب سے لائی جائے یا بلوچستان سے اس بارے میں بھی پیپلز پارٹی کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا آپشن مسترد نہیں کیا گیا‘ ملاقات میں آرڈیننس کے ذریعے سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کے اقدام کی شدید مخالفت کا فیصلہ کیا گیا ۔