اپوزیشن کا الیکشن ترمیمی آرڈیننس کی شدید مخالفت کرنے کا فیصلہ

307

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ  ( پی ڈی ایم)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں آرڈینینس کے زریعے سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے کروانے کے اقدام کی شدید مخالفت کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ملاقات میں  لانگ مارچ کے طریقہ کار  اور دورانیہ پر گفتگو کی گئی، لانگ مارچ سے متعلق تمام تجاویز کا اسٹیرنگ کمیٹی میں جائزہ لیکر حتمی فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر عدالت بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آئینی ترمیم کے بغیر سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کا آپشن مسترد نہیں کیا گیا سینیٹ الیکشن میں سب پتہ چل جائے گا کون کس کے ساتھ کھڑا ہے۔