امریکہ میں کورونا ریلیف بل منظور

548

امریکی نائب صدر کاملاہیرس کے ووٹ کے بعد سینیٹ نے 1.9 کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف ترمیمی بجٹ کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں 1.9 کھرب کورونا ریلیف بجٹ بل کی منظوری کے لیے طویل بحث ہونے کے بعد بھی 50 ، 50 ووٹوں سے قرارداد برابر تھی تاہم امریکی نائب صدر کاملاہیرس نے تائی بریکر ووٹ ڈالا جس سے بل منظور ہوا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ نائب صدر نے قانون سازی کے دوران ٹائی بریکر ووٹ ڈالا، امریکی نائب صدر کاملاہیرس کے ووٹ کے بعد امریکی سینیٹ میں 1.9 کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف ترمیی بجٹ کی منظوری ہوئی۔

امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 74 لاکھ 7 ہزار324 ہوگئی اور جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار705 ہوگئی ہے.

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 59 لاکھ15  ہزار 287 افراد متاثر، 23 لاکھ 9 ہزار 33 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 76 لاکھ 79 ہزار992  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔