۔53 سال پہلے کھو جانے والا بٹوا مل گیا

649

سان ڈیاگو کے پال گریشم کا 53 سال پہلے کھو جانے وال بٹوا بالاخر مل گیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق سان ڈیاگو کے پال گریشم کا 53 برس پہلے کھو جانے والا بٹوا انہیں مل گیا ہے جبکہ بٹوے میں موجود ہر شے محفوظ تھی۔

اخبار کی رپورٹس کے مطابق انٹارکٹیکا میں کھویا ہوا بٹوا ایک فاؤنڈیشن کے ورکرزنے پال گریشم تک پہنچایا، بٹوے کا مالک 91 برس کے سابق فوجی پال گریشم نے پرانا بٹوا ملنے پر خوش کا اظہار کیا، بٹوے میں موجود پال کا نیوی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر کاغذات محفوظ ہیں۔

دوسری جانب فاؤنڈیشن کے ورکر کا کہنا ہے کہ بٹوا 2014 میں ملا لیکن اسے مالک تک پہنچانے میں 7 سال لگ گئے۔

واضح رہے کہ پال کو 1967 میں سائنسدانوں کی سیکیورٹی پر انٹارکٹیکا مشن پربھیجا گیا تھا جہاں پال گریشم کا بٹوا انٹارکٹیکا میں 13 ماہ کے اسائنمنٹ کے دوران گرگیا تھا۔