سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے: وزیر اعظم

489

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکوت سیاحت کے فروغ، ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان سے پارلیمینٹیرینز نے ملاقات کی جس میں سیاحت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ، ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے  حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے سوات موٹروے کی توسیع کی درخواست پر عملدرامد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پارلیمینٹیرینز نے پرنس نواز الائی نے بٹگرام میں گرڈ اسٹیشن اور سڑک کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام میں وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت علاقے میں سیاحت کا فروغ ہوگا۔ اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو روزگار میسر ہو گا۔

وزیراعظم نے سروے آف پاکستان کے تحت بٹگرام اور کوہستان کے درمیان باؤنڈری کے جلد نوٹیفکیشن کی درخواست پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔