میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے شروع

493

میانمار میں فوج بغاوت کے خلاف کئی افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ عوام نے فوج بغاوت ختم کرنے کے نعرے بھی لگائے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار میں فوج کے اقتدار پر قابض ہونے کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔ ینگون میں یونیورسٹی کے نزدیک کئی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔

عوام نے فوج حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ “فوجی بغاوت ناکام، ناکام۔۔ جمہوریت کامیاب، کامیاب۔۔”

فوجی حکمرانوں نے ملک میں ایک سال کی ایمرجنسی نافذ کردی۔ مظاہرے روکنے کے لیے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی پابندیاں لگا دی گئیں۔

جب کہ میانمار میں صبح دس بجے سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ آنگ سان سو چی سمیت دیگر کو فوری رہا کیا جائے۔