ترکی: طویل فاصلے پر مار کرنے والے اتماجہ میزائل کا کامیاب تجربہ

532
انقرہ: ترکی میں مقامی طور پر تیار کے گئے میزائل اتماجہ کا تجربہ کیا جا رہا ہے

 

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق راکٹ سان کے تیار کردہ میزائل ’’اتماجہ‘‘ کا ضلع سنوپ میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس حوالے سے حکام کے مطابق اتماجہ میزائل کا نیا تجربہ سلسلہ وار تیاریوں کا حصہ ہے، جس کا مشاہدہ ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل عدنان اوزبال اور گورنر ایرول قارا عمرالو نے کیا۔ اس موقع پر ایڈمرل اوزبال نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ یہ جہاز شکن میزائل دوست ملکوں کے لیے ہمارے اعتماد اور دشمنوں کے لیے خوف کا پروانہ ثابت ہوگا۔