ٹک ٹاک کا کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

757

چین کی معروف سماجی رابطے کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 13 سال سے کم عمر تمام صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے اٹلی کی اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے تیرہ سال اور اُس سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

کمپنی کے مطابق اٹلی میں دس سالہ بچی کی خطرناک چلینج پورا کرنے کے چکر میں گزشتہ دنوں موت ہوئی تھی جس کے بعد اٹلی کے حکام نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات  کیے۔

اس کیس کو دیکھنے والے تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ ہماری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کم عمر بچوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کررہی ہے۔