عالمی ادارہ صحت کا شام کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ

397

عالمی ادارہ صحت کوروناوائرس ویکسین کی فراہمی کیلئے شام بھر میں ٹیمیں تعینات کررہا ہے جو حکومت کے زیرقیادت متنازعہ اور جنگ زدہ علاقوں سے باہر کے علاقوں میں تقسیم کی جائے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دمشق میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر اکجیمل مگٹیموفا نے کہا ہے کہ ادارہ شام میں 11 سال سے جاری تنازعہ کے باوجود ملک کے تمام حصوں کی 50 لاکھ شامی شہریوں کو ویکسین دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مگتیموفا نے کہا ہم وزارت صحت کے ساتھ اپنے حفاظتی ٹیکوں کی تعیناتی کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ پروگرام ٹھیک طریقے سے انجام پذیر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ ترجیح سب سے پہلے ہائی رسک ہیلتھ ورکرز ، سماجی کارکنوں اور سب سے زیادہ کمزور افراد کو دی جائے گی۔