ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار سے متجاوز، مزید 31 اموات

267

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 540 ہوگئی اور 11,833 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز32  ہزار889  ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 248,919، پنجاب میں 159,311، خیبرپختونخواہ 67,803، اسلام آباد میں 41,655، گلگت بلتستان میں 4,912، بلوچستان میں 18,840 اور آزاد کشمیر میں 9,100 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 80 لاکھ 85 ہزار 427 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44 ہزار 173  ٹیسٹ کے دوران 1,508 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 31 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,971 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 49 لاکھ7  ہزار 179 افراد متاثر، 22 لاکھ 78 ہزار 533 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 67 لاکھ 77 ہزار155 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔