ملک دشمن PDM نے جان بوجھ کر لانگ مارچ کے لیے 26 مارچ کا چناؤ کیا

766

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ جس دن بنگلہ دیش پاکستان سے علیحدگی کا دن مناتا ہے، اسی دن کو ملک دشمن ٹولے PDM نے جان بوجھ کر لانگ مارچ کے لیے چنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ 26 مارچ کو بنگلہ دیش پاکستان سے علیحدگی کا دن مناتا ہے, اس ملک دشمن ٹولے PDM نے جان بوجھ کر لانگ مارچ کے لیے اس دن کا چناؤ کیا ہے, لیکن پاکستانی عوام ان کو بتانا چاہتی ہے کہ اب آگے خان بیٹھا ہے جو پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کے لئے اپنا تن من دھن لٹانے والا ہے۔